19 مئی 2014 - 13:55
عراق کے علاقہ میسان میں شیعہ مسجد ثاراللہ کا افتتاح

عراق کے علاقہ میسان میں ایک ہزار مربع میٹر رقبے پر ثاراللہ نامی شیعہ مسجد کا افتتاح ہوا۔

ابنا: عراق کے شہر العمارہ کے علاقہ میسان میں مسجد ثاراللہ کا افتتاح ہوا۔ یہ مسجد جدید طرز پر تعمیر کی گئی ہے اور اس کی تعمیر پر ایک ارب دینار لاگت آئے گی۔ عراق کے شیعہ محکمہ اوقاف کے مدیر محمد زایر النوری نے بتایا کہ مسجد ثاراللہ ایک ہزار مربع میٹر زمین پر تعمیر کی گئی ہے۔ یہ مسجد دو منزلوں پر مشتمل ہے۔ پہلی منزل مرد حضرات سے مختص ہے اس میں 400 نمازیوں کے نماز پڑھنے کیلئے ہال تعمیر کیا گیا ہے۔ زایر النوری نے کہا اس مسجد کی تعمیر میں شیعہ محکمہ اوقاف کا ایک کارنامہ ہے یہ محکمہ اس سے قبل 75 مساجد اور امامبارگاہیں تعمیر کرچکا ہے۔

.......

/169